سرگودھا،بچے کو اغوا کر کے 30لاکھ تاوان لینے والے اغوا کار گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

ہفتہ 12 اپریل 2025 12:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)5سالہ معصوم بچے کو اغوا کر کے 30لاکھ تاوان لینے والے اغوا کار گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں مارا گیا اور اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں خاتون ملزمہ سمیت گرفتار کر کے پولیس نے مغوی بچے بحفاظت بازیاب 30لاکھ کی رقم برآمد کر کے بچے کو والدین کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا گجرات روڈ کے علاقہ میانہ گوندل کے گاؤں منمدانہ کے پانچ سالہ بچے محمدعبداللہ خالد کو کچے کے علاقہ سے تعلق رکھنے والے اغوا کار گینگ نے دن دیہاڑے اغوا برائے تاوان کی واردات میں اٹھا لیا اور لواحقین سے 30لاکھ روپے تاوان لینے کیلئے چنگل میں پہنچ گے جس کی اطلاع پر بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کر کے کارروائی میں مصروف تفتیش ٹیم نے فوری ایکشن پر مغوی بچے کو بحفاطت بازیاب کر کے تاوان کی رقم 30لاکھ روپے برآمد کر لی اورپولیس مقابلہ میں اغوا کار گینگ کا سرغنہ مارا گیا اور اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں خاتون ملزمہ سمیت گرفتار کرلیا جن کا تعلق ضلع بہاولپور تحصیل یزمان چک نمبر 129ڈی این بی سے بتلایا جاتا ہے جن میں ہلاک ملزم کی شناخت شان علی ولد محمد نواز قوم مسلم شیخ جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت ماجد ولد رمضان قوم گوپیرا سے ہوئی جبکہ وقوعہ میں ملوث خاتون ملزمہ عصمت بی بی کا تعلق اسی گاؤں ممدانہ سے بتلایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم پولیس مغوی بچے کو والدین کے حوالے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :