جلا گھیرائو مقدمات، سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 17مئی تک توسیع

ہفتہ 12 اپریل 2025 13:38

جلا گھیرائو مقدمات، سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 17مئی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لاہور میں 5 اکتوبر کو جلائو گھیرا اور تشدد کے الزام میں درج تین مقدمات میں نامزد تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 17مئی تک توسیع کردی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز سماعت پر عدالت کے روبرو سلمان اکرم راجہ، ضمیر جھنڈو، علی امتیاز وڑائچ، ندیم عباس بارا، شیخ امتیاز اور دیگر ملزمان پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔

تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے میں پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق سلمان اکرم راجہ سمیت سات ملزمان قصوروار قرار دیئے گئے ۔ عدالت نے اس مقدمے میں آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔عدالت نے تھانہ مستی گیٹ اور لاری اڈا کے مقدمات میں تفتیشی رپورٹ بھی طلب کررکھی ہے۔