سعودی دارالحکومت ریاض میں عوامی مقامات پرفائرنگ کرنے والے 4 افراد گرفتار

ہفتہ 12 اپریل 2025 13:46

سعودی دارالحکومت ریاض میں عوامی مقامات پرفائرنگ کرنے والے 4 افراد گرفتار
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)سعودی عرب کے دارالحکومت کی پولیس نے عوامی مقامات پرفائرنگ کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق محکمہ امن عامہ نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار 4 مقامی شہریوں کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔محکمہ امن عامہ نے کہا کہ ان لوگوں نے فائرنگ کی ویڈیو بنانے کے بعد اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا تھا۔محکمہ امن عامہ نے کہا کہ عوامی مقام پر ہوائی فائرنگ سے دوسروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔