جموں،ڈرون حادثے میں زخمی ہونے والا” آئی اے ایف“ اہلکار چل بسا

ہفتہ 12 اپریل 2025 16:12

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں جموں خطے کے علاقے ستوار ی میں ایک ڈوران حادثے میں زخمی ہونے والا بھارتی ائر فورس کا اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کا ایک ڈرون گزشتہ روز ستواری میں ائر فورس(آئی اے ایف) کے ٹاور سے ٹکرانے کے بعد ایئر بیس پر گرکر تباہ ہو گیا تھا۔ واقعے میں آئی اے ایف اہلکار سریندر پال شدید زخمی ہوا تھا۔وہ آج ہسپتال میں چل بسا۔