سرگودھا ،اسلحہ کی نمائش و غیر قانونی اسحلہ کیخلاف مہم جاری ،17افراد گرفتار ،مقدمات درج

ہفتہ 12 اپریل 2025 16:56

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)سرگودھا پولیس نے اسلحہ کی نمائش اور غیر قانونی اسحلہ کے خلاف جاری مہم میں 17افراد کوگرفتار کر کے 9کلاشنکوف اور دیگر اسحلہ برآمد کر لیا اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں اسحلہ کی نمائش اور غیر قانونی اسحلہ کے خلاف جاری مہم میں تھانہ لکسیاں پولیس نے مہران سے کلاشنکوف، عامر سے کلاشنکوف، سلیمان سے کلاشنکوف، ساغر سے کلاشنکوف، صابر سے رائفل G3،سیف اللہ سے کلاشنکوف، علی حسن سے پسٹل 30 بور، ارسلان سے کلاشنکوف،عباس سے کلاشنکوف اور ہزاروں گولیاں،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے عاقب سے کلاشنکوف، ممتاز سے کلاشنکوف، مناظر سے بندوق 12 بور اور غیور سے بندوق 12 بور، تھانہ میانی پولیس نے محمد یار سے رائفل 223 اور مظہر سے 44 بور ، تھانہ عطا شہید پولیس نے اختر اور سرفراز سے رائفل 44 بور اور پسٹل 30 بور برآمد کر لیا جس پر ملزمان کے خلاف اسحلہ کی نمائش کرنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔