چین اور سپین کےدرمیان شعبہ فلم میں وسیع تعاون

ہفتہ 12 اپریل 2025 20:48

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) چین کے صدر شی جن پنگ سے ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز  نے اپنے دورہ چین کے دوران ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق اس موقع پر  شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ چین سپین کے ساتھ مزید  جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہو، چین اور یورپی یونین کے تعلقات کو تقویت ملے اور عالمی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کیا جا سکے۔

سانچیز نے کہا کہ چین یورپی یونین کا ایک اہم شراکت دار ہے ، اسپین نے ہمیشہ یورپی یونین - چین تعلقات کی مستحکم ترقی کی حمایت کی ہے اور چین کے ساتھ اعلی سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے اور تجارت ، سرمایہ کاری ، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی ، سبز توانائی اور دیگر شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :