وفاقی وزیرداخلہ کا چودھری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

ہفتہ 12 اپریل 2025 21:52

وفاقی وزیرداخلہ کا چودھری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے نومنتخب سینئر نائب صدر چودھری سالک حسین اور جنرل سیکرٹری چودھری شافع حسین کو بھی مبارک باد دی۔ چودھری شجاعت حسین اور دیگر نومنتخب پارٹی عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا اور کہا کہ سینئر ترین سیاستدان چودھری شجاعت حسین کا سیاست میں اپنا مقام ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین کی سیاسی خدمات کو سراہا۔