بڈھانی میں ڈکیتی کے دوران مدعی اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی

ہفتہ 12 اپریل 2025 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء) بڈھانی میں ڈکیتی کے دوران مدعی اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی ہوا، 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ بڈھانی کی حدود نیشنل ہائی وے کے قریب مویشی کے وپاری کو لوٹنے کی کوشش کے دوران وپاری عبد النبی ولد عبد القادر کھوکھر اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی اور 3 فرار ہو گئے، ہلاک ڈاکو کی شناخت احمد عرف جگانی ولد سومر ناریجو جبکہ زخمی کی قادر بخش ولد رحیم بخش مگسی کے نام سے ہوئی، بڈھانی پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش اور زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ کار کو پولیس تحویل میں لے لیا، ہلاک و زخمی ڈاکو کے متعلق مزید معلومات اور کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، فرار ڈاکوں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی جاری ہے۔