لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بدستور کارروائیاں جاری

ہفتہ 12 اپریل 2025 23:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے اے ایس پی رتوڈیرو فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او دھامراہ سب انسپکٹر ذوالفقار علی چانڈیو نے میروخان روڈ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کوبغیر لائسنس بندوق اور کارتوسوں سمیت گرفتارکر لیا ،گرفتار ملزم کی شناخت میر دوست عرف رانو لہر کے طور پر ہوئی ہے۔

مذکورہ ملزم سے بغیر لائسنس بندوق برآمد ہونے پر سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،گرفتار ملزم سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ دریں اثنالاڑکانہ پولیس کی تھانہ ڈوکری کی حدود گجھڑ ریلوے پھاٹک والے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کے رہائش پذیر روپوش ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بدستور کارروائیاں جاری ہیں۔ ملزم کی شناخت عبدالنبی ولد فتح محمد مری رہائشی جھل مگسی صوبہ بلوچستان کے طور پر ہوئی ہے۔گرفتار ملزم سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں۔