ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں تین واٹر کولرز فلٹریشن پلانٹس کے ساتھ فنکشنل کر دیے گئے

اتوار 13 اپریل 2025 11:55

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)ڈاکٹر میاں عدیل عارف ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کما لیہ نے بتایا ہے کہ ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد نعیم سندھو اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر اور سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایت کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں تین واٹر کولرز فلٹریشن پلانٹس کے ساتھ فنکشنل کر دیے گئے ہیں جبکہ مزید پانچ واٹر کولرز کو جلد فنکشنل کر دیا جائے گا ان واٹر کولرز کے ساتھ جدید فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے ہیں جن سے مریضوں کو موسم گرما میں صاف اور ٹھنڈا پانی مہیا ہوگا کمالیہ میں زیر زمین پانی کا ٹی ڈی ایس 800 سے اوپر ہے جو کہ انتہائی مضر صحت ہے جبکہ ان فلٹریشن پلانٹس کی مدد سے اس پانی کا ٹی ڈی ایس تقریبا 50 سے 150 کے درمیان ہو جاتا ہے اس کے علاوہ یہ فلٹریشن پلانٹس پانی سے بیکٹیریا اور وائرسز کو بھی ختم کرتے ہیں جس سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو موسم گرما میں صاف اور ٹھنڈا پانی میسر ہوگا اس موقع پر ڈاکٹر اسد حلیم ڈاکٹر غلام عباس علی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :