Live Updates

پی ایس ایل کیلئے مکمل تیاری کی، کمی نہیں چھوڑی، صائم ایوب

اتار چڑھاؤ ہوتے ہیں، ابھی تو ٹورنامنٹ شروع ہوا ہے‘ اوپننگ بیٹر کی بات چیت

اتوار 13 اپریل 2025 11:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ اتار چڑھاؤ ہوتے ہیں، ابھی تو ٹورنامنٹ شروع ہوا ہے۔راولپنڈی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کے دوران صائم ایوب نے کہا کہ پی ایس ایل کیلیے مکمل تیاری کی، کمی نہیں چھوڑی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کے ٹاپ تھری کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے کا پلان دیا گیا، اتار چڑھاو? ہوتے رہتے ہیں، ابھی تو ٹورنامنٹ شروع ہوا ہے۔پشاور زلمی کے اوپنر نے مزید کہا کہ میچ میں صرف انجوائے کرتا ہوں، کچھ منفی بات نہیں سوچتا، پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشنز میں موسم کچھ سرد تھا، اب گرم ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ رات کے میچز میں پچز بیٹنگ کیلیے سازگار ہوں گی۔صائم ایوب نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں 38 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے، انہوں اس دوران 4 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات