Live Updates

کراچی کنگز ’کھلاڑی کی کھوج‘ کی دریافت فواد علی کا پی ایس ایل میں ڈیبیو

فواد علی کو کراچی کنگز نے وادیِ سوات میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کھوج 2023 میں منتخب کیا

اتوار 13 اپریل 2025 11:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج کی دریافت فواد علی نے پی ایس ایل 10 میں ڈیبیو کیا ہے۔وادی سوات سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج کی دریافت فواد علی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنا ڈیبو کر رہے ہیں، وہ کراچی کنگز کی ملتان سلطانز کے خلاف پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

فواد علی کو کراچی کنگز نے وادیِ سوات میں معقدہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج 2023 میں منتخب کیا اور وہ کراچی اکیڈمی میں کئی ماہ کراچی کنگز کے کوچز اور اسٹاف کی نگرانی میں ٹریننگ کرتے رہے ہیں۔گزشتہ سیزن میں بھی فواد علی کراچی کنگز اسکواڈ کا حصہ تھے جب ان کو ٹیم میں ٹِم سائفرٹ کی اپنی قومی ٹیم کے ساتھ مصروفیت کے باعث شامل کیا گیا تھا۔جنوری میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں فواد علی کو ایمرجنگ کیٹیگری میں کراچی کنگز نے ٹیم میں شامل کیا تھا۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات