Live Updates

بابر اعظم کھڑے ہوجائیں تو دوسری ٹیم کے لئے مشکل ہوجاتی ہے،سعود شکیل

محمد عامر تجربہ کار بولر ہیں، انھیں سمجھانے کی ضرورت نہیں پڑتی‘میچ کے بعد بات چیت

اتوار 13 اپریل 2025 11:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعودشکیل نے میچ جیتنے کے بعد بابر اعظم اورمحمدعامر کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کھڑے ہوجائیں تو دوسری ٹیم کے لئے مشکل ہوجاتی ہے، محمد عامر تجربہ کار بولر ہیں، انھیں سمجھانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

(جاری ہے)

سعود شکیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال سے نئے شاٹس پر کام کررہا ہوں، ماڈرن ڈے کرکٹ کو دیکھتے ہوئے نئی شارٹس سیکھنا ضروری ہیں۔کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے کہا کہ گزشتہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو انجریز کا سامنا کرنا پڑا تھا، رواں پی ایس ایل میں کوشش کروں گا کھلاڑیوں کو فٹ رکھوں۔خیال رہے کہ پی ایس ایل 10 کے پہلے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے محمد عامر کی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔بابر اعظم کو محمد عامر نے صفر پر پویلین کی راہ دکھائی۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات