Live Updates

بابر اعظم نے محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ بنا دیا

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے محمد عامر کی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ بنا دیا

اتوار 13 اپریل 2025 12:30

راولپندی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے محمد عامر کی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ بنا دیا۔راولپنڈی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے 217 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 15.1 اوورز میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بابر اعظم کو محمد عامر نے صفر پر پویلین کی راہ دکھائی، محمد حارث 13 اور ٹام کوہلر کیڈمور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹز کی جانب سے ابرار احمد نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عثمان طارق اور محمد عامر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔تاہم بابر اعظم نے صفر پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ بنا دیا۔پی ایس ایل تاریخ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے بیٹرز کی فہرست میں بابر اعظم تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم 12 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے اور فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، دوسرے نمبر پر وہاب ریاض 10 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم اور کامران اکمل 8 مرتبہ ڈک پر پویلین لوٹے جبکہ شاہین آفریدی 7 مرتبہ کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات