اوورسیز کشمیری ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،چوہدری ریاض

اوورسیز کشمیریوں کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہوں کشمیری اور پاکستانی دو جسم ایک جان ہیں، ہم اوورسیز کشمیری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے

اتوار 13 اپریل 2025 14:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)سابق سینئر مشیر حکومت و مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری ریاض سے گذشتہ روز اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت کیلے آئے ہوئے پیپلزپارٹی برطانیہ کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں صدر پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری،نائب صدر پیپلزپارٹی برطانیہ ریاض کوہمروی اور جوائنٹ سیکرٹری پیپلزپارٹی برطانیہ محمد نثار چوھدری شامل تھے۔

پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے وفد نے چوہدری ریاض کو اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت کے حوالے سے آگاہ کیا اور اوورسیز کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ریاض نے کہا کہ اوورسیز کشمیری ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اوورسیز کشمیریوں کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہوں کشمیری اور پاکستانی دو جسم ایک جان ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ ہم اوورسیز کشمیری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کے مسائل کو حل کریں گے اوور سیز کشمیری کشمیر کے سفیر ہیں ان کی مشکلات اور مسائل کو حل کریں گے کشمیری ہمارے بھائی ہیں،ملکی ترقی میں ان کا بڑا کردار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اس کی تعمیر و ترقی میں ہم سب مل کر کردار ادا کریں اور مل کر اس کو ان مشکلات سے نکالیں اور پھر سے ترقی کی راہ پر ڈالیں ہم پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔