قابض بھارتی افواج نے کشمیریوں کے ساتھ جو ظلم وستم کیا وہ ہم کبھی نہیں بھولیں گے،زاہد اقبال ہاشمی

کشمیریوں پر خصوصاً 2019 کے بعد ظلم وستم کے پہاڑ توڑے گئے اور ایک ایک کر کے ان کے حقوق چھینے گئے یہ سب ناقابل فراموش ہے

اتوار 13 اپریل 2025 14:20

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس زاہد اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج نے کشمیریوں کے ساتھ جو ظلم وستم کیا وہ ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے کروڑوں مسلمانوں نے وقف بل کو مسترد کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کیا زاہد اقبال ہاشمی نے کہا کہ کشمیریوں پر خصوصاً 2019 کے بعد ظلم وستم کے پہاڑ توڑے گئے اور ایک ایک کر کے ان کے حقوق چھینے گئے یہ سب ناقابل فراموش ہے مقبوضہ جموں وکشمیر کی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ریاستی درجے کی بحالی ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے 24 کروڑ مسلمانوں نے وقف بل کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ یہ بل کسی صورت انکے حق میں نہیں ہے مجھے امید کرتے ہے کہ عدالت عظمی میں مسلمانوں کو ضرور انصاف ملے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی وزارت داخلہ نے فورسز اور ایجنسیوں کو نہتے کشمیریوں کو تختہ مشق بنانے کھلی چھٹی دے رکھی ہے آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ، پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت کشمیریوں کا جینا دشوار کر دیا گیا ہے اقوام عالم کو چاہیے کہ وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطے جموں وکشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی نگین پامالیوں کے جائزے کے لیے اپنی ایک ٹیم علاقے میں بھیجے۔