گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں دو روزہ کتب میلہ مورخہ 15اور 16 اپریل2025 کو لگے گا

اتوار 13 اپریل 2025 15:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں دو روزہ کتب میلہ مورخہ 15اور 16 اپریل2025 کو لگے گا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق کتابوں سے دوستی ادب سے محبت ہے اور یہ ایک ایسا علمی و ادبی میلہ ہے جہاں علم، فن اور تخلیق کے رنگ ہوں گے۔ انہوں نے مذید بتایا کہ سیالکوٹ کے سب سے بڑے اس کتاب میلے میں کتابوں کی خریداری پر 30 سے 50 فیصد تک کی خصوصی رعایت بھی دی جائے گی جبکہ خواتین اور فیملیز کے لیے انٹری بھی بالکل مفت ہو گی۔