ڈی سی کی زیرِ صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

اتوار 13 اپریل 2025 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) ڈی سی لاہور سید موسی رضا کی زیرِ صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر ہفتہ وار پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا ۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں ایم ڈی واسا، چیف آفیسر ایم سی ایل ، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت6 ہزار گلیوں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی تمام اسکیمز کے ڈیش بورڈز سے مسلسل نگرانی جاری ہے، واسا، ایم سی ایل مقررہ وقت میں ترقیاتی کام مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔

اس موقع پر ڈی سی لاہور نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام عوامی سہولت کیلئے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، اس کی کامیابی کیلئے اسٹیک ہولڈرز اپنا بھرپور کردار ادا کری۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں ،لاہور کی کچی گلیاں جدید طرز پر استوار کی جا رہی ہیں، واٹر، سیوریج سسٹم کی بحالی سے عوام کے مسائل حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور ٹھیکیداروں کو واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :