چیچہ وطنی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرزخمی،ریکارڈ یافتہ ڈکیت بھی زخمی حالت میں گرفتار

اتوار 13 اپریل 2025 17:40

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) چیچہ وطنی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرزخمی،ریکارڈ یافتہ ڈکیت بھی زخمی حالت میں گرفتار، پولیس ترجمان کے مطابق کسووال میں واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تین اسلحہ بردار ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو انہوںنے فائرنگ شروع کردی جس سے اے ایس آئی رئیس گولی لگنے سے زخمی ہوگیا،فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور اس دوران پولیس نے ایک ریکارڈ یافتہ ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاتاہم اسکے دو ساتھی فرار ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو اپنے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا جس کیخلاف مختلف تھانوں میں لوٹ مار کے متعدد مقدمات درج ہیں۔\378