وفاقی وزیرتعلیم خالد مقبول صدیقی کی وہرہ پروڈکشن اینڈ ایونٹ مینجمنٹ کے دفتر آمد

خالد مقبول صدیقی نے وہرہ پراڈکشن اینڈ ایونٹ مینجمنٹ کی کارکردگی کو سراہا

اتوار 13 اپریل 2025 19:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء) کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کی وہرہ پروڈکشن اینڈ ایونٹ مینجمنٹ کے دفتر آمد ، وہرہ پروڈکشن اینڈ ایونٹ مینجمنٹ کے بانی یاسین وہرہ ، سی ای او وقاص وہرہ ،ریجنل مینیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ ارسلان خان اور دیگر سے ملاقات ، ملاقات میں خالد مقبول صدیقی نے وہرہ پروڈکشن اینڈ ایونٹ مینجمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شعبہ ایونٹ مینجمنٹ میں انتھک محنت سے وی پی ای ایم انفرادی حیثیت رکھتا ہے ،ایونٹ مینجمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا سہرا وہرہ پروڈکشن اینڈ مینجمنٹ کو جاتا ہے، بعد ازاں ملاقات سی ای او وی پی ای ایم وقاص وہرہ ، بانی پی ای ایم یاسین وہرہ اور سی او سی ممبر خرم فرحان نے خالد مقبول صدیقی کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔