ؒصوبہ پنجاب میں 35 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر کپاس کی کاشت کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو

اتوار 13 اپریل 2025 19:45

ں*جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2025ء) ملکی معیشت کیلئے کپاس کی بحالی ناگزیر ہے۔ کپاس کی بحالی ایک چیلنجنگ ٹاسک ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کپاس کی منافع بخش پیداوار بارے ایگریکلچر ہاؤس میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بی سی آئی(Better Cotton Initiative)کی عالمی چیف آپریٹنگ آفیسر میڈم لینا اسٹا فگارڈ (Lena stafgard) کی سربراہی میں دفد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں رواں سیزن کے دوران35 لاکھ ایکڑرقبہ پر کپاس کی کاشت کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلہ کے دوران 8 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت مکمل ہو چکی ہے۔کپاس کی کاشت کے دوسرے مرحلے کی کامیابی کے لئے فیلڈ سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جاچکی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب کو بی سی آئی(Better Cotton Initiative)سے بھرپور تعاون کی اُمید ہے۔

محکمہ زراعت پنجاب اور بی سی آئی کا باہمی تعاون کپاس کی منافع بخش اور ماحول دوست پیداوار کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔عالمی سطح پر کپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی ٹرانسفر میں بی سی آئی کا کردار قابلِ ستائش ہے۔انھوں نے کہا کہ ملٹی اسٹیک ہولڈرز پلیٹ فارمز کو دوبارہ فعال کرنے کے لئے بی سی آئی کے کردار کے خواہاں ہیں۔مقامی و بین الاقوامی اداروں،این جی اوز اور پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت داری سے ہی کپاس کا بہتر مستقبل منسلک ہے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرلز زراعت نوید عصمت کاہلوں، چوہدری عبدالحمید، کنسلٹنٹ محکمہ زراعت پنجاب ڈاکٹر محمد انجم علی، سنئیر مشیر بی سی آئی گلوبل ڈاکٹر شفیق احمد، سنئیر کنٹری مینیجر بی سی آئی ڈاکٹر قدیر،سنئیر مینیجر پروگرامز خوش بخت اور پارٹنر شپ اسپشلسٹ بی سی آئی انساء رابعہ نے شرکت کی۔