سنز آف ٹنڈوآدمکی شاندار عید ملن تقریب، نیا ناظم آباد جِمخانہ میں جگمگاتی محفل

اتوار 13 اپریل 2025 19:55

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء) کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ محبتوں کے چراغ روشن کیے رکھنا،یہی چراغ اندھیروں میں روشنی دیں گے۔روایات کو نبھاتے ہوئے، "سنز آف ٹنڈوآدم" کی جانب سے عید ملن کی چوتھی شاندار تقریب اس سال بھی حسبِ سابق جوش و خروش کے ساتھ نیا ناظم آباد کے خوبصورت جِمخانہ میں منعقد ہوئی، جو کہ محبت، خلوص اور بھائی چارے کی ایک زندہ مثال بن گئی۔

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی، جن میں معروف کاروباری افراد، بلڈرز، وکلا، ڈاکٹرز، بیوروکریٹس، اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ ٹنڈوآدم بار کے صدر جناب عبداللہ خٹک اور جنرل سیکریٹری شیخ جاوید نے اپنی مکمل ٹیم کے ساتھ شرکت کر کے محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔

(جاری ہے)

خصوصی مہمانوں میں ہمارے دیرینہ دوست عبدالمجید کی امریکہ سے خصوصی شرکت نے اس تقریب کو یادگار بنا دیا، جبکہ حیدرآباد سے پرنسپل کوہسار کالج خرم رفیع بھی تقریب کی زینت بنے۔

شرکا نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بچپن کی شرارتوں اور جوانی کی شوخیوں کو بھرپور انداز میں یاد کیا۔ ہر چہرہ مسکراہٹوں سے جگمگا رہا تھا، اور ہر دل محبت سے لبریز تھا۔ تقریب ایک ایسی شام میں ڈھل گئی جس کی خوشبو مدتوں دل و دماغ میں مہکتی رہے گی۔ تقریب میں شریک چند احباب کے نام درج ذیل ہیں اسرار احمد خان، عبدالرشید کوثر، یسین لاکھانی، حاجی قطب الدین شیخ، آصف جمیل، سید صابر شمع، مقیم شاہ، ناصر لاکھانی، شوکت حیات، فیروز غوری، سردار عارف خاصخیلی، ڈاکٹر بشیر خاصخیلی، ڈاکٹر حمید غوری، ڈاکٹر عمران صدیقی، ڈاکٹر غلام علی سموں، ڈاکٹر آصف ندیم، تاج محمد وریاہ ، حیدر راجڑ، مرزا اشفاق بیگ، آل احمد نقوی، شاہنواز خان، لالہ اقبال، قمر پٹھان، سید رئیس احمد، جلال الدین اکبر کمالی، سید توحید شاہ، پرویز عزیز، ناصر عزیز، شاہد عزیز، مشتاق آفریدی، میر شاہ محمد، اسحاق قریشی، سعادت نور خان ، انور سندھو، عامر ہزار خان مری، شریف شیخ، وحید شیخ، طارق عزیز غوری، فیصل عزیز غوری، عمران عزیز غوری، کامران عزیز غوری، پروفیسر احمد جبران غوری، پروفیسر احمد بلال غوری، عبدالمعید غوری، مطلوب علی غوری، مزمل قریشی، حامد انصاری ، شہباز خان بہلم ، شرف الدین انصاری عبدالمنان قریشی، فخر عالم، معراج شاہ، کامران ملک، راجہ منظور، ڈاکٹر عبدالوحید شیخ، جاوید بلوچ، عبدالغفار قریشی، مرتضی پٹھان، فیصل شاہ، اقبال احمد، محمد انور شیخ، ظہیرالدین بابر، مقبول احمد صدیقی، شعیب بن ظہیر، شہاب جلیس، احسن حبیب غوری ، سید زاہد حسین جعفری، اسلام الدین شیخ، سلطان احمد، محمد مبین، سید خورشید شاہ، ظفر علی شاہ، سید سخاوت علی، لالہ عارف پٹھان، قادر شاہ، اختر سموں، محمد عامر، سید افسار حسین، سہیل میگھانی، سید ارشاد شاہ، سید معراج شاہ ، سید یوسف شاہ ،جنید غوری، مختار احمد خان، لطیف منصوری، عثمان اللہ شانو ، ارشاد ملک ، رضوان چندریگر ، آصف شاہ، شاہد اسرار، سیف اللہ خالد، قاسم شیخ، رئیس احمد، قاسم شیخ ، محمد عامر ، جاوید غوری ، ریحان غوری ، جاوید دائمہ، اقبال دائمہ، عابد شیخ، خالد شیخ، ملک انور راٹھور، جاوید شاہ، شکیل غوری،اشرف علی پہنور، اللہ ڈنو، بچل انڑ، عبدالرزاق ساند عمران بشیر ، راشد ایڈوکیٹ اور اعجاز شیخ۔

تقریب کے اختتام پر "سنز آف ٹنڈوآدم" کی ٹیم نے تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، اور اس بات کا عزم دہرایا کہ ایسی تقریبات ہر سال منعقد کی جائیں گی تاکہ محبت، یگانگت اور بھائی چارے کی یہ شمع ہمیشہ روشن رہے۔