پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات

اتوار 13 اپریل 2025 20:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر اتوار کے روزکرسچئن تہوار کے موقع پر سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کیے گئے۔اس سلسلہ میں سرگودھا پولیس کے ایک سو سے زائد مسلح پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی،ایلیٹ فورس اورمحافظ اسکواڈ کے جوان بھی چرچز کے اردگرد گشت کرتے رہے۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔ پروگرام میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا۔ علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال یقینی بنایا گیا ۔چرچز میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیو ٹی بھی لگائی گئی تھی ۔ چرچز پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تمام سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :