ڈائریکٹر نرسنگ بلوچستان کا کا لج آف نرسنگ ، پبلک ہیلتھ سکول اور مڈوائفری سکول کا دورہ

اتوار 13 اپریل 2025 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان کوئٹہ کی ہدایات پر ڈائریکٹر نرسنگ کلثوم اقبال نے نرسنگ کالج لورالائی اور پبلک ہیلتھ سکول اور مڈوائفری سکول کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نرسنگ کالج لورالائی کی پر نسپل سکینہ کاکڑ،پرنسپل پبلک ہیلتھ سکول اورمیڈ وائفری سکول ڈاکٹر گل نساء کاکڑ نے اپنے اپنے سکولوں کا تفصیلی دورہ کرایا ۔

انہوں نے طالبات اور اساتذہ سے ملاقات کی اور انکے مسائل معلوم کئے اور انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔بعد ازاں ڈائریکٹر نرسنگ کلثوم نے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل سے منظور شدہ انفراسٹرکچر کے مطابق نئی زیر تعمیر کالج آف نرسنگ کی بلڈنگ کا معائنہ کیا اور کام کے معیار اور تیزی پر اطمینان کا اظہار کیا۔