
چیئرمین (پی سی بی) محسن نقوی کا آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کے اعزاز میں عشائیہ
اتوار 13 اپریل 2025 23:00
(جاری ہے)
پاکستان پر امن ۔ محفوظ اور کرکٹ کے کھیل سے محبت کرنے والا ملک ہے۔
امید ہے کہ زندہ دلوں کے شہر میں آپ کا قیام خوشگوار اور یادگار رہے گا۔ تقریب میں روایتی شاہی انداز اپنایا گیا جہاں دربانوں اور مغلیہ لباس میں ملبوس کینزوں نے مہمانوں کا فرشی آداب کے ساتھ استقبال کیا۔ دیوان خاص میں مغلیہ دور کی جھلک پیش کی گئی، جس میں بادشاہ سلامت کی آمد اور کتھک رقص نے غیر ملکی مہمانوں کو خوب محظوظ کیا۔ ڈھولچی گروپ کی پرفارمنس اور بانسری کی مدھر دھنوں نے سماں باندھ دیا، جبکہ غیر ملکی خواتین کھلاڑی بھی رقص میں شامل ہو گئیں۔ مہمانو ں کوشاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، مزار اقبال، حضوری باغ اور شیش محل سمیت مختلف تاریخی مقامات کی سیر کرائی گئی۔ رنگیلا رکشہ کی سواری نے مہمانوں کو خوب محظوظ کیا۔ خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شاہی قلعہ کی تاریخی حیثیت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر شاندار عشائیہ دیا گیا۔ غیر ملکی مہمانوں نے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب کو یادگار اور ناقابل فراموش قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور سے خوبصورت اور خوشگوار یادیں لے کر جا رہے ہیں۔تقریب میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی، ہیڈ آف ویمنز کرکٹ رافعہ حیدر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر ایچ آر فیصل ملک سمیت دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
لاہور قلندر نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو بری طرح روند ڈالا
-
آخری اوورز میں چھکے چوکوں کی برسات
-
پی ایس ایل کا 19 واں میچ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت لیا
-
بنگلہ دیش کیخلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان
-
علی ترین نے ایک مرتبہ پھر ’’پی ایس ایل‘‘کے مستقبل پر سوال اٹھادیا
-
کین ولیمسن بھی پاکستانی کھانوں کے دیوانے
-
سیتھ رولنز پاکستانی ملبوسات کے مداح نکلے، پاکستانی کوٹ توجہ کا مرکز
-
فٹ بال اسٹارز نے انسٹا گرام کا میدان بھی مار لیا
-
لاہور، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا ایک اہم سنگ میل ، 300 میچز مکمل ہوگئے
-
اظہر محمود نے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی خواہش ظاہر کر دی
-
مجھ سے زیادہ کسی نے اپنی بیٹنگ پوزیشن کی قربانی نہیں دی، بابر اعظم کا دعویٰ
-
ٹائیگر ابھی زندہ ہے‘، عمر اکمل نے محمد عامر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.