
پاکستان سپر لیگ 10 کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹ لی
پیر 14 اپریل 2025 00:50
(جاری ہے)
لاہور قلندرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔
فخر زمان نے جاندار اننگز کھیلتے ہوئے 39 گیندوں پر 67 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ عبداللہ شفیق نے ان کا بھرپور ساتھ نبھایا اور 21 گیندوں پر 37 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ سام بلنگز نے اختتامی اوورز میں دھواں دار بیٹنگ کی اور 19 گیندوں پر 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے۔ ڈیرل مچل نے بھی 37 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ محمد نعیم 10، سکندر رضا 6 اور کپتان شاہین آفریدی 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ابرار احمد اور عقیل حسین نے دو، دو جبکہ فہیم اشرف اور عثمان طارق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 16.2 اوورز میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن آغاز ہی سے مشکلات کا شکار رہی اور صرف 9 رنز پر تین اہم کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ سعود شکیل اور حسن نواز ایک، ایک جبکہ فن ایلن صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس موقع پر رائیلی روسو اور کوشل مینڈس نے کچھ مزاحمت کی مگر وہ ٹیم کو جیت کی راہ پر نہ لا سکے۔ رائیلی روسو نے 19 گیندوں پر 44 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے۔ کوشل مینڈس نے 14 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔ شعیب ملک 13، عقیل حسین 14 اور فہیم اشرف 21 رنز کر آؤٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کی باؤلنگ بھی شاندار رہی۔ رشاد حسین نے 3 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، آصف آفریدی اور سکندر رضا نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یہ شاندار فتح لاہور قلندرز کے لیے نہ صرف پوائنٹس ٹیبل پر اہم ہے بلکہ ٹیم کے حوصلے بلند کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو گی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
لاہور قلندر نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو بری طرح روند ڈالا
-
آخری اوورز میں چھکے چوکوں کی برسات
-
پی ایس ایل کا 19 واں میچ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت لیا
-
بنگلہ دیش کیخلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان
-
علی ترین نے ایک مرتبہ پھر ’’پی ایس ایل‘‘کے مستقبل پر سوال اٹھادیا
-
کین ولیمسن بھی پاکستانی کھانوں کے دیوانے
-
سیتھ رولنز پاکستانی ملبوسات کے مداح نکلے، پاکستانی کوٹ توجہ کا مرکز
-
فٹ بال اسٹارز نے انسٹا گرام کا میدان بھی مار لیا
-
لاہور، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا ایک اہم سنگ میل ، 300 میچز مکمل ہوگئے
-
اظہر محمود نے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی خواہش ظاہر کر دی
-
مجھ سے زیادہ کسی نے اپنی بیٹنگ پوزیشن کی قربانی نہیں دی، بابر اعظم کا دعویٰ
-
ٹائیگر ابھی زندہ ہے‘، عمر اکمل نے محمد عامر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.