سعودی عرب کی خلائی معیشت 2024 میں 33 ارب ریال تک پہنچ گئی

پیر 14 اپریل 2025 12:51

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)سعودی عرب کے مواصلات اور خلائی ٹیکنالوجی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ مملکت کی خلائی معیشت کا حجم گزشتہ سال 33 ارب ریال تک پہنچ گیا۔ اس میں تمام قدر پیدا کرنے والی سرگرمیاں اور صنعتیں بشمول خلائی ٹیکنالوجیز اور خدمات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں سپیس مارکیٹ 2025 کے مطابق خلائی مارکیٹ 7.1 ارب ریال تک پہنچ گئی۔ اس کا مقصد مقامی اور عالمی خلائی منڈیوں میں پیشرفت اور نمو کو ظاہر کرنا، مارکیٹ کو ترقی دینا اور اس کی مسابقت کو بڑھانا ہے۔ اسی طرح اس شعبے میں سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی حمایت کرنا اور خلائی شعبے میں امید افزا مواقع کو اجاگر کرنا بھی مقاصد میں شامل ہے۔