آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی مسلسل تیسری فتح

گرین شرٹس نے نے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے شکست دے دی،سدرہ امین نے 54رنز جوڑے

پیر 14 اپریل 2025 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے مسلسل تیسری فتح حاصل کر لی، گرین شرٹس نے نے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے شکست دے دی،191 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 40ویں اوورز میں 126 رنز پر آل آئوٹ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

،فاطمہ ثنا نے 3 کھلاڑیوں ، نشرہ سندھو اور رامین شمیم نی2،2 ،سعدیہ اقبال نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ 2 کھلاڑی رن آئوٹ ہوئیں۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ویمنز ٹیم 50 ویں اوور میں 191رنز بنا کر آل آئوٹ ہوئی۔ سدرہ امین 94 بالز پر 54 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں جبکہ اوپننگ بیٹر منیبہ علی نے 60 بالز پر 33 رنز سکور کیے۔عالیہ ریاض نے 35 بالز پر 20 رنز اور سدرہ نواز نے 28 بالز 23 رنز سکور کیے۔ ویسٹ انڈیز کی بالر ایفی فلیچر نے 39 رنز دے کر 2 اورہیلی میتھیوز نے 30 رنز پر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔