سول سوسائٹی، وکلا اور دیگر شعبوں کے افراد کا فرحت اللہ بابر کیخلاف کارروائی پر کھلا خط

حق کیلئے آواز اٹھانے والوں کیخلاف ریاستی ایجنسیوں کے اقدامات معمول بن گئے ہیں،خط

پیر 14 اپریل 2025 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)ایف آئی اے کی جانب سے فرحت اللہ بابر کے خلاف کرپشن پر کارروائی کے معاملے پر سول سوسائٹی، وکلا، میڈیا، اور دیگر شعبوں کے 258افراد نے کھلا خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کی فرحت اللہ بابر کے خلاف انکوائری بے بنیاد ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں، ایک شہری کی درخواست پر فرحت اللہ بابر کے خلاف انکوائری کا مقصد ہراساں کرنا ہے۔

خط کے مطابق حق کیلئے آواز اٹھانے والوں کے خلاف ریاستی ایجنسیوں کے اقدامات معمول بن گئے ہیں، فرحت اللہ بابر کا ریاستی اختیارات کے ناجائز استعمال، جبری گمشدگیوں پر کھلا موقف ہے، انہیں کئی مرتبہ غیر جمہوری قوتوں نے روکنے کی کوشش کی مگر ناکام رہیں۔ خط میں کہا گیاکہ ایف آئی اے فوری طور پر فرحت اللہ بابر کے خلاف انکوائری واپس لے۔

متعلقہ عنوان :