حیدرآباد ،فلسطین میں جاری مظالم کیخلاف احتجاج کے دوران ڈومینو پیزا پر توڑ پھوڑ کے الزام میں 9ملزمان گرفتار

پیر 14 اپریل 2025 22:55

ْحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)حیدرآباد پولیس نے فلسطین میں جاری مظالم کے خلاف احتجاج کے دوران ڈومینو پیزا پر توڑ پھوڑ کے الزام میں 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ حسین آباد پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ ریسٹورنٹ منیجر محمد جنید ولد محمد حنیف پٹھان کی مدعیت میں کرائم نمبر69/2025زیر دفعہ 506/2، 427, 504،147,148,149 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

حسین آباد پولیس نے اس واقعہ میں ملوث ملزمان کی CCTV فوٹیجز کی مدد سے نشاندہی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا، حسین آباد پولیس نے اس واقعہ میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت عاصم، ایاز، شہباز، شہریار، مجتبی، گلشیت، زین، ایان اور اویس کے ناموں سے ہوئی، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈنڈے، لوہے کی راڈیں برآمد ہوئی، مزید تفتیش جاری ہے۔