وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شجاع آباد کے قریب کار اور ٹرالر کے حادثہ پر اظہار افسوس

پیر 14 اپریل 2025 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے شجاع آباد کے قریب کار اور ٹرالر کے تصادم میں 2خواتین سمیت 3افرادکے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔