اے اے سی حویلیاں س کا دودھ ترسیل کرنے والی گاڑیوں کا معائنہ، ملاوٹ پر متعدد گاڑی مالکان پر جرمانے

منگل 15 اپریل 2025 10:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سمیرا محسود نے لائیو سٹاک سپیشلسٹ ڈاکٹر سجاد کے ہمراہ حویلیاں میں دودھ کی ترسیل کرنے والی گاڑیوں اور دکانوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موبائل لیب کے ذریعہ دودھ کے معائنہ کے دوران دودھ میں ملاوٹ پائی گئی، حفظانِ صحت کی خلاف ورزی پر دودھ کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا جبکہ متعلقہ دکانداروں اور افراد پر بھی ملاوٹ کرنے پر جرمانے عائد کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :