سیالکوٹ پولیس کی بہترین تفتیش و پیروی ، منشیات فروشی کے مقدمے میں عدالت کا ملزم کو 10 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کا حکم

منگل 15 اپریل 2025 11:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) سیالکوٹ پولیس کی بہترین تفتیش و پیروی سے منشیات فروشی کے مقدمے کے ملزم کو عدالت نے10 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق تھانہ مراد پور کے مقدمہ نمبر 995/25میں مجرم امیر حمزہ کو بہترین تفتیش اور پیروی کی بدولت عدالت کی طرف سے 10 سال قید اور 1لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا گیا ۔اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے دن رات مصروف ہے، عوامی شکایات کا ترجیحی بنیاد پر ازالہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :