چیچہ وطنی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے چیچہ وطنی میں کھلی کچہریاں لگا کر سائلین کے مسائل اور شکایات سنیں

منگل 15 اپریل 2025 11:50

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال رانا طاہر رحمان خان نے چیچہ وطنی کے 4مقامات پر کھلی کچہریاں لگا کر سائلین کے مسائل اور شکایات سنیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ڈی پی او نے جامع مسجد بلاک نمبر12،میونسپل ہال ، گورنمنٹ ہائی سکول 11،گیارہ ایل اور گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول 12،گیارہ ایل میںکھلی کچہریاں لگائیں ،متعلقہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز بھی اس موقع پر موجود تھیں، اس دوران شہریوں نے مختلف نوعیت کی شکایت اور مسائل سے ڈی پی او کو آگاہ کیا جن کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے گئے ۔

ڈی پی او نے کہا کھلی کچہری کا مقصد عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے، عام شہری پولیس سے متعلقہ شکایات کیلئے بلا جھجک ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :