سعودی عرب اور قازقستان میں انسداد بدعنوانی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

منگل 15 اپریل 2025 11:55

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)سعودی عرب اور جمہوریہ قازقستان کے مابین بد عنوانی کی روک تھام اور اس حوالے سے باہمی تعاون میں اضافے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق مملکت کی جانب سے نگرانی و انسداد بدعنوان اتھارٹی کے چیئرمین مازن بن ابراہیم الکھموس جبکہ قازقستان کے ادارہ اینٹی کرپشن کے چیئرمین اسخات زوما غالی نے مشترکہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے اس موقع پر جمہوریہ قازقستان میں سعودی عرب کے سفیر فیصل القحطانی بھی موجود تھے۔مفاہمتی یادداشت کا مقصد دونوں ممالک کے مابین بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفیض ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :