امریکا کے ساتھ آئندہ تجارتی مذاکرات کے دوران کسی معاہدے میں جلدی نہیں کریں گے ، جاپان

منگل 15 اپریل 2025 11:55

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)جاپان نے کہا ہے کہ وہ ٹیرف کے حوالے سے امریکا کے ساتھ آئندہ تجارتی مذاکرات کے دوران کسی معاہدے میں جلدی نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق یہ بات جاپان کے وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا نے ایوانِ نمائندگان کی بجٹ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کہی۔پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث امریکا کی طرف سے کیے گئے حالیہ ٹیرف اقدامات پر مرکوز تھی جو جاپانی برآمدات پر نمایاں منفی اثرات مرتب کرنے کے لیے تیار ہیں۔