آسٹریلیا ، فائرنگ سے خاتون ہلاک

پولیس فورس نے تحقیقات کیلئے اسٹرائیک فورس قائم کر دی

منگل 15 اپریل 2025 11:55

ْسڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فائرنگ سے خاتون ہلاک ہوگئی ۔چینی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساتھ ویلز کے دارالحکومت سڈنی میں ڈرائیونگ کے دوران فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔ سڈنی میں ایک گھر کے باہر فائرنگ کی اطلاع ملی ۔مقامی پولیس نے جائیداد پر پہنچ کر دیکھا کہ ایک 65 سالہ خاتون کی ٹانگ پر گولی لگی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس اور ایمبولینس کے پیرامیڈیکس نے اس کا علاج کیا لیکن وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔پولیس کے ایک بیان کے مطابق ایک نامعلوم گاڑی نے ج خاتون کے گھر سے نکلنے سے پہلے گھر پر کئی گولیاں چلائیں۔ایک 34 سالہ مرد اور 21 سالہ خاتون بھی اس وقت گھر میں موجود تھے لیکن وہ زخمی نہیں ہوئے۔پولیس فورس نے ہومیسائیڈ اسکواڈ کے ساتھ اسٹرائیک فورس قائم کر دی ہے تاکہ واقعے کے ارد گرد کے حالات کی تحقیقات کی جا سکیں۔