ایپل کااگلے چار سال میں امریکہ میں 500ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کااعلان

منگل 15 اپریل 2025 12:54

ایپل کااگلے چار سال میں امریکہ میں 500ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کااعلان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)ایپل نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اگلے چار سال میں امریکہ میں 500 ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایپل کے سی ای او ٹِم کک نے کہاکہ جولوگ سمجھتے ہیں کمپنیاں چین مزدوری بچانے کے لیے جاتی ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ چین اب سستا نہیں رہا۔ مزدوری اب وہاں بھی کافی مہنگی ہو چکی ہے۔

ٹم کک نے بتایا کہ اصل وجہ ہے مہارت۔

(جاری ہے)

یعنی وہاں ایسے کاریگر اور انجینئرز موجود ہیں جن کے پاس جدید ٹولز سے کام کرنے کا بہت گہرا تجربہ ہے، اور نہ صرف تجربہ، بلکہ تعداد میں بھی وہ ہزاروں میں ہیں۔امریکہ میں اگر ٹولنگ انجینئرز جو مشینیں بناتے اور چلاتے ہیں ان کی میٹنگ بلائی جائے تو شاید ایک چھوٹا سا کمرہ بھرے۔ لیکن چین میں آپ ایسے ماہرین سے فٹبال کے کئی میدان بھر سکتے ہیں۔ٹم کک نے کہاکہ ہم جو چیزیں بناتے ہیں ان میں بہت باریکی اور ایک خاص قسم کی مہارت چاہیے، جو چین میں باآسانی مل جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :