اپر کوہستان‘ داسو ڈیم کے قریب 2 بسیں ٹکرا گئیں، متعدد افراد زخمی

دونوں بسوں کے ڈرائیور اور دیگر زخمی بری طرح پھنسے ہوئے ہیں، نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

منگل 15 اپریل 2025 13:07

اپر کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)اپر کوہستان میں داسو ڈیم کے قریب 2 بسوں میں تصادم کی وجہ سے متعداد افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں بسوں کے ڈرائیور اور دیگر زخمی بری طرح پھنسے ہوئے ہیں، جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو 1122 کے اہلکار زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :