لاہور ہائیکورٹ کا شہریوں کی ذاتی اراضی پر قبضے کیخلاف کارروائی روکنے کے حوالے سے حکم امتناعی

منگل 15 اپریل 2025 13:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی آڑ میں شہریوں کی ذاتی اراضی پر قبضے کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کارروائی روکنے کے حوالے سے حکم امتناعی جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکومت پنجاب اور ڈی سی گوجرانوالہ سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس خالد اسحاق نے درخواست گزار محمد اکرام کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل انیس ہاشمی اور عثمان ثنا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کچہری روڈ پر آپریشن کے نام پر ذاتی اراضی خالی کرائی جا رہی ہے حالانکہ قانونی دستاویزات پیش کی جا چکی ہیں۔