پسرور،نائب تحصیلدار کا دورہ سبزی منڈی بڈیانہ، مقصد وہاں صفائی، ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولیات کو یقینی بنانا تھا

منگل 15 اپریل 2025 13:25

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) نائب تحصیلدار پسرور عاطف محمود گوندل نے سبزی منڈی بڈیانہ کا اچانک دورہ کیا جس کا مقصد وہاں صفائی، ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولیات کو یقینی بنانا تھا۔ انہوں نے دکانوں کے سامنے لگائے گئے ناجائز تھڑوں، ریڑھیوں اور دیگر تجاوزات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ا ن کا کہنا تھا کہ اگر کسی دکاندار نے اپنی دکان سے آگے جگہ گھیر رکھی ہے یا سرکاری راستے میں رکاوٹ پیدا کی ہے تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بازاروں میں نظم و ضبط، صفائی اور ٹریفک کی روانی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ عوام کے مفاد میں متحرک ہے ، سبز منڈی اور بازاروں میں و دیگر عوامی مقامات پر اچانک وزٹس کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ بہتری لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :