جوہرآباد،نوشہرہ وادی سون میں معمولی تنازعہ پر قتل اور اقدام قتل کی واردات

منگل 15 اپریل 2025 17:00

جوہرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) نوشہرہ وادی سون میں معمولی تنازعہ پر ملزم نے فا ئرنگ کر کے ایک بھائی کو قتل اوردوسرے کو شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

چند یوم قبل نوشہرہ وادی سون میں مقتول قیصر کی ملزم عمران سے معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی ،اسی رنجش کی بنا ءپرملزم نے اس وقت قیصر اور اس کے بھائی اکرم پر فائرنگ کر دی جب وہ ہوٹل پربیٹھےتھے، اندھا دھند فائرنگ سے قیصر جاں بحق اور اکرم زخمی ہو گیا۔ پولیس تھانہ نوشہرہ نےنعش اور زخمی محمد اکرم کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں سے اکرم کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ضلعی ہید کوارٹر ہسپتال جوہرآبادمنقل کر دیا۔نوشہرہ پولیس نے جائے واردات سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں ملزم کیخلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔\378