ضلعی انتظامیہ لاہور کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی

منگل 15 اپریل 2025 17:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے منافع خوروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کے مطابق 30 خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ 6 مقدمات درج، 12 افراد کو گرفتار اور 4 دکانیں سیل کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ بھی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق پیاز، ٹماٹر اور میتھی سمیت 3 اشیا کی قیمتوں میں کمیہوئی ہے۔ آلو، پھول گوبھی، کھیرا سمیت 14 سبزیاں جبکہ سیب، کیلا، امرود، انار قندھاری، ایرانی اور آصیل کھجور کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ڈی سی سید موسی رضا نے کہا کہ لاہور میں منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور کسی کو بھی شہریوں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور نرخنامے کے مطابق اشیا فروخت کریں۔ ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں متحرک ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :