Live Updates

جیل سپرنٹنڈنٹ جھوٹے ہیں، میرا بھائی جھوٹ نہیں بولتا،علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی زندگی خطرے میں ہے، ہم سپریم کورٹ میں جائیں گے،میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 جولائی 2025 19:49

جیل سپرنٹنڈنٹ جھوٹے ہیں، میرا بھائی جھوٹ نہیں بولتا،علیمہ خان
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اخبارات اور ٹی وی بند کر کے عمران خان کو قیدِ تنہائی میں ڈالا گیا ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ جھوٹے ہیں، میرا بھائی جھوٹ نہیں بولتا۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مشکل حالت میں ہیں، پارٹی اس پر بات کرے، ان کو توڑنے کے لیے بشریٰ بی بی کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی پر ظلم کرانے کے لیے اس سپرنٹنڈنٹ کو بھیجا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سخت پیغام بھیجا ہے کہ ذاتی لڑائیاں ختم کریں اور تحریک چلائیں، ہمارے بھائی اور بھانجے کو ناجائز قید میں رکھا گیا ہے، ہمارا فوکس بے گناہ قیدیوں کی رہائی ہے۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی خطرے میں ہے، ہم سپریم کورٹ میں جائیں گے، عمران خان قوم کے مفاد میں مذاکرات کریں گے، اپنے لیے ڈیل نہیں کریں گے۔علیمہ خان نے کہا کہ مہنگائی کا ہم سب شکار ہیں، اب عوام کو خود نکلنا ہوگا، ظلم کے نظام کے خلاف خود لوگوں کو کھڑا ہونا ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات