فیصل کریم کنڈی کی کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار وں شہادت کے واقعہ کی مذمت

امن و امان کے قیام کیلئے پولیس شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، گور نر خیبر پختونخوا کا بیان

بدھ 16 جولائی 2025 17:36

فیصل کریم کنڈی کی کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نیڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار وں شہادت کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امن و امان کے قیام کیلئے پولیس شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

گورنر خیبرپختونخوا نے فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار عقیدت اور پولیس کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

گورنر نے شہداء کے درجات بلندی و پسماندگان کیلئے صبرو جمیل کی دعا ء کی اور کہاکہ امن و امان کے قیام کیلئے پولیس شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس نے بیتحاشا قربانیاں دی ہیں، پولیس شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔