گورنر خیبرپختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی اور علاقہ دامان کے راہنماء ملک آصف بلال پوٹہ ایڈوکیٹ کی ملاقات

بدھ 16 جولائی 2025 19:07

گورنر خیبرپختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی اور علاقہ دامان کے راہنماء ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی اور علاقہ دامان کے راہنماء ملک آصف بلال پوٹہ ایڈوکیٹ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، گورنر ہاؤس پشاور حکام کی جانب جاری شدہ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان خصوصاً علاقہ دامان کے عوام کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ چشمہ لفٹ کینال ہمارے صوبہ کی ترقی کا اہم منصوبہ ہے جو ڈیرہ اسماعیل خان اور بالخصوص علاقہ دامان کے باسیوں کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کا جلد افتتاح کردیا جائے گا ، ملاقات میں نادرا ، محکمہ پاسپورٹ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق مسائل اور اس حوالہ سے سہولیات کی فراہمی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔