گورنر سندھ کی جانب سے جرمن قونصل جنرل کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

بدھ 16 جولائی 2025 19:51

گورنر سندھ کی جانب سے جرمن قونصل جنرل کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جرمنی کے قونصل جنرل Rudiger Lotzکے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں الوداعی عشائیہ دیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے قونصل جنرل کے ساتھ کیک کاٹا جبکہ شاندار آتش بازی نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔گورنر سندھ نے جرمن قونصل جنرل کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دوطرفہ کامیاب سفارت کاری سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمنی کے قونصل جنرل نے بھی پاکستان میں خدمات کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئی جہت میں داخل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے گورنر سندھ کے فلاح و بہبود کے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک جرمن تعلقات کے فروغ میں گورنر سندھ کا اہم کردار رہا ہے۔ عشائیے میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، عمان، کویت، ملائیشیا، ایران، سری لنکا، عراق، بحرین اور بنگلہ دیش کے قونصل جنرلز سمیت مختلف ممالک کے دیگر سفارتکار بھی شریک ہوئے۔