نفیسہ شاہ کا ڈیرہ اسماعیل خان میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

بدھ 16 جولائی 2025 17:36

نفیسہ شاہ کا ڈیرہ اسماعیل خان میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں امن کے لئے پولیس افسران نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔

انہوںنے کہاکہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس ہے، پاکستان میں امن کے لئے پولیس افسران نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ بہادر پولیس افسران کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ شہداء کے بلند درجات کی دعا ہے، لواحقین کے لئے صبر کی دعا ہے۔