گورنرسندھ کی فرانس کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

بدھ 16 جولائی 2025 19:51

گورنرسندھ کی فرانس کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فرانس کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام فرانسیسی قونصل خانے کی جانب سے کیا گیا، جہاں فرانس کے قونصل جنرل Alexis Chahtahtinskyاور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گورنر سندھ کا خیرمقدم کیا۔گورنر سندھ نے قونصل جنرل کو گلدستہ پیش کیا اور فرانس کی عوام کو قومی دن کی دلی مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ "پاک-فرانس دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہے ہیں، جنہیں تعلیم، تجارت، ثقافت اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔"انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرانس کے قومی دن کی تقریب دونوں ممالک کے باہمی احترام اور سفارتی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے، اور یہ موقع دوستی و تعاون کو مزید وسعت دینے کا مظہر ہے۔تقریب میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، سفارتکاروں، تاجر برادری، سول سوسائٹی اور اعلیٰ حکامننینبھینشرکتنکی۔