احمد پور شرقیہ سے ستائیس جانوروں سے لدا ٹرک اور مزید دو ٹرک کراچی مویشی منڈی پہنچ گئے

منگل 15 اپریل 2025 17:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)احمد پور شرقیہ سے ستائیس جانوروں سے لدا ٹرک اور مزید دو ٹرک کراچی مویشی منڈی پہنچ گئے، مویشی منڈی انتظامیہ کا عوام اور بیوپاریوں کیلئے سہولیات ہی سہولیات، بیوپاری اور خریدار کی آسانی کیلئے کراچی مویشی منڈی میں اے ٹی ایم مشین کی سہولت۔

(جاری ہے)

کراچی مویشی دوست منڈی انتظامیہ کے مطابق نادرن بائی پاس کراچی مویشی منڈی میں عوام اور بیوپاریوں کیلئے سہولیات ہی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں، مویشی منڈی میں آنے والے خریداروں کیلئے پارکنگ فیس میں 50 فیصد تک بڑا ڈسکانٹ، بیوپاری اور خریدار کی آسانی کیلئے مویشی منڈی میں اے ٹی ایم مشین کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے جنرل بلاکس میں بیوپاریوں کو اپنے ساتھ معیاری ٹینٹ لانے کی اجازت ہے جبکہ وی وی آئی پی اور وی آئی بلاکس میں ٹینٹ لگانے پر انتظامیہ کا بڑا ریلیف دیا گیا ہے وی وی آئی پی اور وی آئی پی بلاکس میں ٹینٹ انتظامیہ سے ڈسکانٹ قیمت پر بھی حاصل کیا جاسکتا ہے وی وی آئی پی اور وی آئی پی بلاکس کے بیوپاری اگر اپنا ٹینٹ لگاتے ہیں تو انتظامیہ کو جگہ کے حساب سے رعایتی قیمت ادا کرنی ہوگی ٹینٹ مویشی منڈی انتظامیہ کے معیار کے مطابق ہونا لازم ہے، معیاری ٹینٹ نہ ملنے کی صورت میں انتظامیہ سے ٹینٹ رعایتی نرخوں پر بھی لیا جاسکتا ہے، مویشی دوست منڈی کا افتتاح 19 اپریل 2025 کو متوقع ہے، افتتاح سے پہلے ہی پنجاب و سندھ سے بیوپاریوں کا مال آنا شروع ہو گیا ہے، احمد پور شرقیہ سے ستائیس جانوروں سے لدا ٹرک اور اس کے علاوہ پنجاب سے مزید دو ٹرک جانوروں سے لدے کراچی مویشی منڈی نادرن بائی پاس پہنچ گئے ہیں، افتتاح سے قبل ہی پنجاب اور سندھ سے ٹرک مویشی منڈی پہنچ رہے ہیں، ٹروکوں کی آمد پر منڈی انتظامیہ اور کارکنوں کا جوش وخروش.